جہلم (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے حلقہ این اے 60 جہلم کا ٹکٹ ملنے پر پارٹی قیادت کاشکریہ ادا کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے 8 فروری کے لیئے این اے 60 جہلم سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ دے کر مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہم انشاء اللہ یہ سیٹ جیت کر جہلم کے عظیم لوگوں کی خدمت کریں گے۔
بلال اظہر کیانی کا این اے 60 جہلم کا ٹکٹ ملنے پر پارٹی قیادت سے اظہارتشکر








