اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ کی بیٹ کور کرنے والے ایک صحافی ثاقب بشیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی احسن اقبال کی ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بریت کی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے غیر معمولی ریمارکس سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمار کس دیتے ہوئے کہا کہ کیا نیب بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لا سکتا ہے؟ کیا نیب احد چیمہ جیسے افسران کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے جس کے اثرات بیوروکریسی پر ہوئے کون ذمہ دار ہو گا؟
احسن اقبال کی ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں بریت کی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے غیر معمولی ریمارکس "کیا نیب بریگیڈیئر اسد منیر کو واپس لا سکتا ہے؟ کیا نیب احد چیمہ جیسے افسران کے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے جس کے اثرات بیوروکریسی پر ہوئے کون ذمہ دار ہو گا؟ چیف جسٹس
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) May 11, 2022









