اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دو ٹھوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جا تا اس وقت تک کسی سے کوئی بات ہوگی نہ رابطہ کیاجائے گا۔ بدھ کو بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت کے بعد سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےدو ٹھوک الفاظ میں کہاہے کہ جب تک الیکشن کا اعلا ن نہیں کیا جاتا اس وقت تک کسی سے رابطہ کریں اور نہ بات ہوگی ۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ملتان میں 20 مئی کو جلسے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرونگا۔









