کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے سجل علی کوہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی ہے۔حال ہی میں ندا یاسر سے ایک انٹرویو کے دوران سجل علی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ انہیں اس وقت کوئی مفید مشورہ دیں ۔ ندا یا سر نے کہاکہ سجل علی کو میں یہ کہنا چا ہوں گی کہ سجل تم ہنستی ہوئی بہت اچھی لگتی ہو میری دعا ہے کہ تم اسی طرح ہنستی رہو۔ ندا یاسر نے مزید کہاکہ سجل تم جب روتی ہو تو تم اکیلی نہیں روتی بلکہ دوسرے بھی تم کو دیکھ کر رو نے لگتے ہیں،بس تم کبھی بھی دکھی نہیں ہونا۔ ندا یاسر نے سجل علی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
سجل تم ہنستی اچھی لگتی ہو دعا ہے اسی طرح ہنستی رہو‘ندا یاسر








