بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی 20 دوسرا میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت پر باؤلنگ کا فیصلہ

ہیملٹن میں جاری ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں جاری ہے جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0۔1 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں کیویز نے 46 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستانی اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

پاک-نیوزی لینڈ سیریز:

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں