بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، کسی کا میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، جہانگیر ترین

ملتان :سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، کسی کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہوں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ آئی پی پی نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں ہم ایک جذبے کیساتھ آئے تھے، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں لیکن پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی تاہم ہمارا مؤقف وہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو الیکشن 2024 کیلئے انتخابی نشان ”بلا“ نہ ملنے پر بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے۔

انتخابی اتحاد پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ایک اچھی چیز ہے، ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ اور کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، ملتان کے رکے ہوئے کام پورے کرکے شہر میں ترقی کا نیا سفرشروع کریں گے۔