بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کو کڈھے لائن سوشل میڈیاٹیم اور وکلا نے لگوایا،رہنما ن لیگ سعودی عرب

مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے چیف آرگنائزر راجہ کمال احمد، صدر مسلم لیگ(ن) سعودی عرب جاویداقبال بٹ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جدہ ریجن مہرعبدالخالق لک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیاٹیم اور وکلا ٹیم کے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ اور شیر افضل مروت نے ملک کر عمران خان کو سزا دلوائی اور پھر تحریک انصاف کو آئینی و قانونی طور پر کڈھے لائن لگوانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے زوال کا سبب کب اور کیسے شروع ہوا؟ اس کا آغاز مسجد نبوی کے واقعہ سے ہوا جہاں عظیم ترین مقدس جگہ پر جو منظم طریقے سے ہلڑ بازی، نعرے، نفرت انگیزطرزعمل، بے حرمتی کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی قصہ پارینہ بن جائے گی، پھر عمران خان نے فخر کو تکبر میں بدل لیا اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا بیک فائر کر گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بانی رکن اکبر ایس بابر 2024 کا ہیرو ہے۔