اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مستردکرنےکے فیصلے پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا،یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے،
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق فواد چوہدری کاکہناتھاکہ لیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے،الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے،
جو پارٹی سے لوٹے ہوئے،الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ وہ آپ کا حصہ ہی ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ سارے لوٹے اپنے حلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاتے پھر رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے،اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے









