بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  پاکستانی خاتون تحسین سید البانیہ کی قومی اقتصادی کونسل کی رکن مقرر

تیرانا(ممتازنیوز) البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے پاکستانی خاتون تحسین سید کو حکومت البانیہ کی اہم قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی رکن مقرر کردیا،کونسل کی سربراہی وزیر اعظم کررہے ہیں،تحسین سید کو ایک بین الاقوامی اقتصادی ماہر کے طور پر قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیاگیا،کونسل میں  میں حکومت کے سینئر وزراء، ملک کے نجی شعبے کے سب سے بڑے ٹیکس دہندگان، کاروباری تنظیموں کے نمائندے اور جرمنی کے معروف ماہرین تعلیم اور امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سمیت بیرونی معاشی ماہرین شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل 2014 میں قائم کی گئی یہ البانیہ کی حکومت کا اعلیٰ ترین اقتصادی پالیسی اور مشاورتی فورم ہے جہاں حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بات چیت اور مشاورت ہوتی ہے۔