بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری اسمبلی انتظامیہ کے رویے پربرہم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری اسمبلی انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سردار دوست مزاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مجاز آفیسرز گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر نے حلقے سے کل ہنگامی طور پر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے آفس کے سٹاف کو تبدیل کردیا گیا، کسی کو معطل کردیا گیا کسی کو کھڈے لائن لگا دیا گیا، گھر والے سٹاف کو بھی بلا کر دھمکیاں دی گئیں، میرے گھر پر تعینات اسمبلی سٹاف کو ہراساں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے سٹاف کو کہا گیا کہ کل سے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ کام نہیں کریں گے، میں ان کے آگے جھکنے والا نہیں، تماشا بنایا ہوا ہے، میرے گھر میں بچے اکیلے تھے ، سٹاف کو بلا کر میری فیملی کو بھی ڈسٹرب کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ میں خوفزدہ نہیں انتقامی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کروں گا۔