اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عام انتخابات کے لیے کل ملاکر 671 ٹکٹ جاری کئے ہیں،ہمارے پاس تقریباً2200 امیدوار تھے ،توقع ہےکہ ہمیں سادہ اکثریت سے زیادہ کامیابی ملے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 208 امیدواروں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 463 امیداروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے،سب امیدواروں کے انٹرویوز کئے ۔انہوں نے کہاکہ سادہ اکثریت ملنے سے کام کرنا آسان ہوجاتا ہے،غیرضروری دباؤ کا خدشہ ٹل جاتا ہے،جتنے گھمبیرمسائل ہیں ،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔








