بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9 مئی واقعات پر تحقیقات کیلئے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو  

اسلام آباد: 9 مئی واقعات پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ کمیٹی میں نگران وزیرخارجہ اور نگراں وزیردفاع کو بھی شامل کرلیاگیا۔
کابینہ کمیٹی 9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔
کابینہ کمیٹی 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ، منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا پتہ لگانے کیلئے بنائی گئی ہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیرقانون کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کابینہ کمیٹی 7جنوری کو قائم کی گئی تھی۔