بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی 4سالہ کارکردگی صفر، ہیلی کاپٹرمیں جھولے لیتارہا،مریم نواز

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 4سال حکومت کرکے 4سیکنڈکی کارکردگی نہیں بتاسکا،جس کی کارکردگی صفرہواسےجھوٹےخط کےڈرامےکی ضرورت پڑتی ہے،سازش بہانہ تھا مقصدکارکردگی چھپانا تھا۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آپ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی،آپ کے اپنے ارکان اسمبلی نےآپ کونکالا،عمران خان اب رونا دھونا بند کریں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 4سال ہیلی کاپٹرمیں جھولے لیتارہا،اس نے بیت المال اورتوشہ خانہ کوبھی نہیں بخشا۔