بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرس گیل کی دریادلی، گیس اسٹیشن پر عوام کا بل خود ادا کیا

کنگسٹن / جمیکا: سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل نے گیس اسٹیشن پر عوام کا بل خود ادا کیا۔

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل مقامی گیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انھوں نے اپنی دریادلی سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

انھوں نے آنے والے تمام افراد کا بل اپنی جیب سے ادا کیا، وہ جوئی ڈی ویورے کے ساتھ گیس اسٹیشن کے ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھے گئے، وہ لوگوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ آج آپ کا گیس کا بل مجھ پر ہے۔