اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا دو ارب ڈالرکا قرض رول اوور کردیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق یواے ای نے دوارب ڈالر کا قرض ایک سال کے لیے رول اوورکیا ہے۔ یہ دو ارب ڈالرجنوری میں متحدہ عرب امارات کو اداکرنے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو قرض رول اوور کیلئے خط لکھا تھا۔









