لاہور:سابق گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنےملک میں 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات سے محض 22 دن قبل ق لیگ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا،جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا آصف زرداری وعدوں کا پاس رکھنا جانتےہیں۔ جبکہ دیگرجماعتوں میں وعدے نہ نبھانے کارجحان دیکھا۔مسلم لیگ ن کوچھوڑنےکےبعد واپسی کی کبھی خواہش نہیں کی چوہدری شجاعت کو پہلے بتا دیا تھا ن ق لیگ سے ہاتھ کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سےسیاسی کیرئیرکاآغاز کیا،پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کااحیا ہونے جارہاہے، بلاول بھٹوکوپاکستان وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں،زندگی میں کچھ غلط فیصلے کئے جن کاہمیشہ افسوس رہے گا،اپنے فیصلے خود کرتا ہوں جس کی سزا بھی بھگتی۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ق لیگ میں مکمل اختیارملتا توآج پارٹی کی یہ حالت نہ ہوتی،ملک میں8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کی انتخابی مہم میں شافع اورسالک کیلئے بھی ووٹ مانگوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری محمد سرور نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کی تھیں ۔








