اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ ہم انتخابی اصلاحات ادھوری چھوڑ کر انتخا بات کے حق میںنہیں،میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پڑھا جارہاہے ۔ ’’بی بی سی‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو کے تناظرمیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن میں جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری نے جو بات کی درست ہے اور اس پر تمام اتحادی جماعتوں کا اس پر اتفاق ہے،میرا بیان سیا ق وسباق سے ہٹ کر پڑھا جارہا ہے میرے اورن لیگ کے بیانے میں قطعی فرق نہیں ۔خواجہ آصف نے کہاکہ مجھ سے آرمی چیف کی نومبرمیں تقرری سے متعلق سوال کیا گیا جس کا جواب میں نے یہ دیا کہ اس وقت تک اگر ہماری حکومت ہوئی تو ہم آرمی چیف کی تقرری کریں گے اور اس وقت تک الیکشن ہو جاتے ہیں تو جونئی حکومت ہوگی وہ آرمی چیف کا تقرر کرلے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی قوانین پر مشاورت ہوئی ہوئی ہے،یہ نامکمل ایجنڈا ہےجو پورا ہونا ہے اور ہم انتخابی اصلاحات ادھوری چھوڑ کر انتخا بات کے حق میںنہیں ۔
انتخابی اصلاحات ادھوری چھوڑ کر انتخا بات کے حق میں نہیں، خواجہ آصف








