بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران اہم برادرملک، کوئی فوری اور سخت ردعمل نہیں ہوناچاہئے،خواجہ آصف

 

اسلام آباد(ممتازنیوز) سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ معاملات دانشمندی سے ہونے چاہئیں، کوئی فوری اور سخت ردعمل نہیں ہوناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں،اس نے مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا،کشمیرکے مسئلے سمیت اہم معاملات پر ایران نے کھل کر پاکستنان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات خراب ہوئے تو برا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہماری سرزمین پر کارروائیاں کرنے والوں کے ٹھکانے اس طرف بھی ہیں۔