بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری اور یونیسف پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد چیمبر آف کامرس و انڈسٹری اور یونیسف پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور یونیسف پاکستان کے سربراہ عبداللہ فاضل نے ایم او یو پر دستخط کیے

معاہدے کے تحت دونوں ادارے بچوں کے حقوق کے فروغ اور قانون سازی کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرینگے

دونوں اداروں میں چائلڈ رائٹس کیلئے آگاہی مہمات سمیت مشترکہ فنڈنگ کیلئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے پاکستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے یونیسف کے کردار کوسراہا

احسن بختاوری نے کہا کہ پولیو کے خاتمے اور سکول سے باہر لاکھوں بچوں کی تعلیم کیلئے یونیسف پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں،

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا پہلی مرتبہ کسی یو این ادارے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے،

آئی سی سی آئی اور یونیسف میں معاہدہ چائلڈ رائٹس کے فروغ اور تحفظ کیلئے اقدامات میں نیا باب ثابت ہو گا،

سربراہ یونیسف پاکستان عبداللہ فاضل نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینگے،

پاکستان میں چائلڈ رائٹس کے فروغ کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کام کرینگے،