بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدالت نے عمران خان کے سازشی خط کے تماشے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے عمران خان کے سازشی خط کے تماشے کو آج مسترد کردیا۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شکریہ خیبرپختونخوا، بہادر، سچے اور غیرت مند پشتونوں کی عوامی عدالت نے عمران خان کے سازشی خط کے تماشے کو آج پوری قوت سے مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ آج مریم نوازشریف نے جھوٹے اورمکار سازشیوں کی سازشی تھیوری دفن کردی، 4 سال سے صوبے میں مسلط نالائقی، نااہلی اور کرپشن کے خلاف عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ تماشے بند کرو اور اپنی کارکردگی کا حساب دو۔