بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 آزادکشمیر کابینہ کے 16 وزراء ,2 مشیران، 2 معاونین خصوصی کو محکمے الاٹ

 مظفرآباد( محمد شبیر اعوان)آزادکشمیر کابینہ کے 16 وزراء 2 مشیران حکومت، 2 معاونین خصوصی اور 5 پارلیمانی سیکرٹریز کو محکمے الاٹ کر دئیے گئے محکمہ سروسز سے جاری کردہ نوٹیفکیشن ہا کے مطابق خواجہ فاروق احمد کو وزارت لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی، مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد، چودھری محمد رشید کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات اور پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، چوہدری یاسر سلطان ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ،چوہدری ارشد حسین توانائی، آبی وسائل و ادارہ ترقیات میرپور،چوہدری اظہر صادق مواصلات وتعمیرات عامہ،چوہدری علی شان سونی خوراک و معدنی وسائل ،چوہدری اکبر ابرہیم بحالیات،شہری دفاع اور ایس ڈی ایم اے، ظفر اقبال ملک ہائیر ایجوکیشن، دیوان علی چغتائی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن و ٹیویٹاانصر نثار ابدالی صحت عامہ سردار فہیم اخترربانی قانون و پارلیمانی امور،انسانی حقوق و سیاحت،چوہدری محمد اخلاق ریونیو،اسٹیمس وکسٹوڈین،چوہدری مقبول احمد صنعت وحرفت،اوزان و پیمائش ،سیریکلچرو پرنٹنگ پریس ،چوہدری محمد اکمل سرگالہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ ،فشریز، جبکہ سردار میر اکبر خان زراعت،امور حیوانات،ڈیری ڈویلپمنٹ،آبپاشی و سمال ڈیمز مشیران حکومت سردار محمد حسین کو بہبود آبادی، حافظ حامد رضا کو امور دینیہ، معاونین خصوصی چودھری اقبال کو آئی ٹی ،رفیق نیئر کو اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے جبکہ 5 حکومتی ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری بنا کر ان کو بھی محکمہ جات الاٹ کر دئیے گئے۔