بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کلین سوئپ سے بچنے کا مشن لے کر کرائسٹ چرچ کے میدان میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل اترے گی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں میچز میں نیوزی لینڈ پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ 17 جنوری کو کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اسکواڈ:

شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان/وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف، زمان خان

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ایش سودھی، میٹ ہنری، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن