بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 120 لاہور میں بڑی سیاسی پیش رفت ،اعجاز ڈیال نے ن لیگی امیدواروں کی حمایت کر دی

 

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں بڑی سیاسی پیش رفت ،اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔  سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اعجاز ڈیال نے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔ملاقات میں طلحہ برکی بھی موجود تھےشہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا