اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ کئی برس سے عدلیہ کی ناانصافی سے پریشان رہنے والی مسلم لیگ ن نے فروری کے الیکشن جیت کر حکومت میں آنے کی صورت میں عمومی طور پر عدیہ اور خاص طور پر انفرادری ججوں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے ۔
ماضی میں عدلیہ کی جانب سے حد سے تجاوز کرنے کے احساس کی بنا پر سابق حکمران جماعت عدلیہ کے سابق فیصلے کے اثرات ریورس کرنے کے اقدامات پر بھی غور کررہی ہے ، پارٹی کے عدلیہ متعلق ایجنڈے میں یہ منصوبہ معقول وقت میں جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف خاص طور پر سپریم کورٹ کے پانامہ بینچ کی عدالتی ناانصافی کا حوالہ دیتے آرہے ہیں اور اب وہ اسی نعرے کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنانے جا رہے ہیں ، ججوں کے احتساب کا نعرہ سیاسی حالات کی مناسبت سے کئی سال سے سامنے آرہاہے ، مسلم لیگ ن کی قیادت نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی منشور میں عدلیہ اصلاحات کے ضمن میں ججوں کے احتساب کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی ججوں کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی منصوبہ بندی








