بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید سردی اور دھند، صوبہ پنجاب کے سکولوں کیلئے بڑا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں شدید دھند اور سردی کی وجہ سے صوبائی محکمہ تعلیم نے سکولوں کے اوقات کار میں 31جنوری تک جاری سکول اوقاتِ کار میں توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں کے ساڑھے نو بجے صبح کے خصوصی اوقات کار میں 31جنوری تک توسیع کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری 2024ء سے سکول ریگولر ٹائمننگ پر کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تمام پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کو پابند کردیا ہے۔ سموگ اور شدید سردی کے پیش نظر ساڑھے نو بجے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 10 جنوری 2024ء کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے نمونیہ کے باعث 36 بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے پلے گروپ سے پریپ کلاس تک کے بچوں کو 22 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا۔
پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات کے معاملے پر نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال میں ہنگامی اجلاس کیا۔ انہوں نے پہلی کلاس کےسکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیدیا۔ اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی لگا دی ہے۔اعلیٰ سطح اجلاس میں نموینہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت کی گئی،ساتھ ہی اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نمونیہ سے36 بچوں کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں رواں ماہ بچوں کے امتحانات ملتوی کرنےکافیصلے پر غور بھی کیا۔اجلاس میں محسن نقوی نے پہلی کلاس کےسکولوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے بچوں بڑی عمر کےافراد کی نمونیہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرنے کا حکم بھی دیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہر 10میں سے 8بچے نمونیہ کا شکار ہیں ،چھ ماہ سےکم عمر بچوں میں اموات کی تعداد زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل وقومی میڈیا پر فوری نمونیہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائے۔ بچوں اور بڑوں کو گرم کپڑے ،غذائیت سے بھرپور خوراک استعمال کرنی چاہیے، جس بچے کو نمونیہ ہے اسے سکول آنے سے روکا جائے۔