اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز وقار احمد اور جنرل منیجر عبداللہ جاوید نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں نیسلے پاکستان نے افغانستان میں سیلاب زدگان کے امداد کے کئے سامان بھجوانے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ نیسلے واٹرکی طرف سے حکومتِ پاکستان کے اس احسن اقدام میں اپنا حصہ ملاتے ہوئے 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی افغانستان میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر متاثرین کیلئے عطیہ کیا گیا۔عطیہ شدہ پینے کا صاف پانی سیلاب زدگان کو موذی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیسلے کی طرف سے یہ فلاحی کام قابل تحسین قرار دیا۔
افغانستان کے سیلاب زدگا ن کے لئے نیسلے پاکستا ن کی طرف 60 ہزار لیٹر صاف پانی کا عطیہ، امداد سامان بھجوانے پر نیسلے کا وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین








