اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں شدید دھند کے باعث کاروبار زندگی شدیدمتاثر، جی ٹی روڈ، موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، ٹرینوں کے بھی شیڈول متاثر ، مسافروں کو شدید سردی میں سفر میں مشکلات کاسامنا، اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہو ر سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید سردی کی لہر، دھند کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا، شدید دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول بھی متاثر، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہرمتوقع، دھند کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھند کے باعث 21 پروازیں منسوخ اور 6 متبادل ائیرپورٹس منتقل کردی گئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ریاض سے ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتار لی گئی، شارجہ پشاور پی کے 258، دبئی اسلام آباد پی کے 112 نجی ائیر کی ابوظہبی اسلام آباد کی پرواز پی اے 231 کو لاہور اتارا گیا۔ دبئی سیالکوٹ پی کے 180 اسلام آباد بحرین جب کہ اسلام آباد پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303 پی اے 402، 401 کراچی اسلام آباد ای آر 500 پی اے 401 منسوخ کر دی گئی۔ دمام سے لاہور پی ایف 743، دبئی لاہور پی کے 236، مسقط پی ایف 733 جدہ لاہور کے مابین سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602 اسکردو 451، 452 دبئی اسلام آباد پی کے 233، ملتان کراچی پی کے 331 اور پی آئی اے کی القسیم سے ملتان کے لیے پرواز پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہے۔ ارومکی اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007 اور 6008 اور نینگ کراچی کے درمیان وائی جی 943 بھی منسوخ کر دی گئی۔
ملک بھر میں شدید دھند کا راج، موٹروے بند، درجنوں پروازیں منسوخ








