بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فصلوں تک پانی کی رسائی کیلئے بڑا قدم اٹھالیا، کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے فصلوں تک پانی کی رسائی  کیلئے  بڑا قدم اٹھاتے ہوئے   صوبے میں 19 ہزار موگو ں کے ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، صوبہ بھر میں ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے میکنزم تیار  کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی آئی ٹی بی ٹیل کاشتکاروں سے ٹیلی فونک رابطے کے لئے سسٹم وضع کرے گا، ٹیل کے کھیتوں کو کاشت کرنے والے نوجوانوں کا سی ایم آفس سیل سے رابطہ ہوگا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس سیل نوجوانو ں سے ٹیل پر پانی پہنچنے کے بارے میں فیڈ بیک لے گا، پانی نہ پہنچنے کی صورت میں فوری ازالے کے لئے کارروائی کی جائے گی۔