اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سوالوں کے دلچسپ جوابات دینے کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتے ہیں لیکن آج جب وہ عدالت پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم ایک سوال ایسا تھا جس پر وہ رکے ، حیرت زدہ ہوئے اور پھر کچھ کہنے کی کوشش بھی کی لیکن پھر ہنستے ہوئے چل دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری سے صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں موجود چوکیدار بہت طاقتور ہے وہ الیکشن کروا سکتا ہے ؟ فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارے توازن قائم کرتے ہیں لیکن وہ آوٹ ہو چکاہے ، اس میں بہت غلطیاں ہیں، ان کی تصحیح کرنی چاہیے اور الیکشن کروانے چاہیے ۔
فواد چوہدری سے جلدی جلدی میں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے چوکیداروں سے ملاقاتیں جاری رکھی ہوئی ہیں ؟ سابق وزیر اطلاعات نے یہ سوال سننے کے بعد معمول کی طرز پر صحافی کی جانب چہرہ موڑا اور کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن پھر وہ سوال سمجھ گئے اور انہوں نے صحافی کو دیکھتے ہوئے مسکراہٹ دی اور پھر چہرہ نیچے کی طرف کرکے ہنستے ہوئے چل دیئے ۔یہ سوال سن کر فواد چوہدری کے ساتھ موجود دیگر ساتھی اور صحافی بھی قہقہ لگا کر ہنس پڑے ۔
فواد چودھری پر صحافیوں نے چوکیدار سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی،آخری سوال کیا چوکیداروں سے ملاقات جاری ہیں تو فواد چوہدری نے کیا جواب دیا۔۔ pic.twitter.com/WZZV4prSDe
— imran waseem (@imranwaseem92) May 12, 2022
https://twitter.com/imranshehri/status/1524646621417459713?s=20&t=HkhDlI1JBGfzz7VhiPAwMQ









