راولپنڈی(ممتازنیوز ) آرمی چیف جنر ل عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہاکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک چین تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، پاکستا ن چین ہر موسم کے سٹریجک پارٹنر ہیں ۔اس موقع پر چینی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے سی پیک کے منصوبوں کے لئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات،سی پیک منصوبوں کیلئے سکیورٹی انتظامات پر اظہاراطمینان








