بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت بنےگی: پرویز خٹک

نوشہرہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہاہے کہ انہیں اندازہ ہے خیبرپختونخوا میں اُن کی حکومت بنےگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے یقین ہےکہ 8 فروری کو خیبرپختونخوا میں بڑی تبدیلی آئےگی، مقابلہ کرتے وقت کوئی بھی شکست کے بارے میں نہیں سوچتا، میں جب بھی مقابلے میں آتا ہوں تو آگے جانے کا سوچتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ایجنڈے میں سب سے پہلے عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، وزارت اعلیٰ کا دعویدار اس لیے ہوں کہ اپنے امیدواروں کے علاوہ بہت سے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، کسی سے رابطہ نہیں کرتا سب مجھ سے رابطہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ الزامات لگانا آسان ہے، میرے خلاف پری پول رگنگ کے ثبوت ہیں تو پیش کریں، سب دیکھ رہےہیں کہ الیکشن میں کس آراو نے میری مددکی ہے، میرے ساتھ اللہ کی مدد ہے،کسی آر او یا سرکاری اہلکار کی نہیں۔