بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد سے1روز قبل مجھے فوری الیکشن یا مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے حکومتی وزیر کی جانب سے ایک دھمکی پہنچائی گئی کہ فوری الیکشن کرائیں یا پھر مارشل لاء آئے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے ایک روز پہلے فوری انتخابات یا پھر مارشل لاء کی دھمکی دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنایا گیا، غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ خراب تھے،سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا۔