اسلام آباد نیشنل پریس کلب نے انتظامیہ کو درخواست دی ہے کہ دھرنے پر بیٹھے بلوچ مظاہرین کو پریس کلب کے سامنے سے ہٹا کر کسی اور جگہ منتقل کیا جائے۔ تاہم، نیشنل پریس کلب کو اپنی اس درخواست پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب درخواست واپس لی جا رہی ہے۔
اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے منیجر کامران شاہد نے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو خط لکھتے ہوئے بلوچ مظاہرین کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے سے ہٹانے اور دھرنے کو پریس کلب سے دور کسی اور جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پریس کلب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے احتجاج کے باعث پریس کلب کی سرگرمیاں معطل ہیں اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے کے بعد صحافی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پریس کلب کے اس عمل کی مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پریس کلب اپنا نوٹس واپس لے کر بلوچ مظاہرین سے معافی مانگے۔
اس حوالے سے دی رائز نیوز کی چیف ایڈیٹر وینگاس نے لکھا کہ صحافی برادری کو نیشنل پریس کلب کی بلوچ مظاہرین کو ہٹانے کی درخواست کی مذمت کرنی چاہئے صحافت کو ریاست کا ترجمان نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ حق اور بے آواز کی آواز ہونی چاہیے، اب بھی ایسی آوازیں موجود ہیں جو سچائی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انہیں بلوچ احتجاج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔
Journalists community must condemn statement from National Press Club. Journalism should not be a spokesperson for the state; rather, it should be the voice of truth and the voiceless. There are still voices that understand the importance of truth, and they should show solidarity… https://t.co/NB9YvKGkpc
— Veengas (@VeengasJ) January 22, 2024
امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی احمد نورانی نے ماہ رنگ بلوچ کے ٹائم لائن سے پوسٹ شئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کو آئی ایس آئی کا پریشر برداشت کرنا چاہیے، نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اس لیٹر کو جاری کرنے سے پہلے خودکشی کر لیتے۔ اب بھی وقت ہے یہ درخواست واپس لیں اور پولیس کو سیکورٹی نارمل کرنے کا کہیں۔
نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کو آئی ایس آئی کا پریشر برداشت کرنا چاہیے۔
نیشنل پریس کلب کے عہدیداران اس لیٹر کو جاری کرنے سے پہلے خودکشی کر لیتے۔
اب بھی وقت ہے یہ درخواست واپس لیں اور پولیس کو سیکورٹی نارمل کرنے کا کہیں۔ https://t.co/4LD3YDVnVD
— Ahmad Noorani (@Ahmad_Noorani) January 22, 2024
خواتین کی تنظیم عورت مارچ اسلام آباد کے منتظمین نے اسلام آباد پریس کلب کی جانب سے انتظامیہ کو لکھے گئے درخواست کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے آج تمام اپنے کارکنان اور شہریوں کو پریس کلب پہنچنے کا کہا ہے۔
Aurat March Islamabad is appalled over the Press Clubs statement.
We urge all concerned citizens, journalists and human rights activists to join our Baloch sisters at press club tomorrow. https://t.co/m1C5mlrd4L
— Aurat March Islamabad (@Aurat_marchisb) January 22, 2024
بلوچ صحافی علی جان مقصود نے اس حوالے سے لکھا ہے اسلام آباد پریس کلب کی جانب ایسے درخواست انتہائی شرمناک بات ہے۔ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داریوں پر بھروسہ کرنے کے علاوہ، ایسی درخواستیں داخل کرنا ملک کے ”سب سے بڑے پریس کلب“ کے لیے خاص طور پر، اور عام طور پر دیگر لوگوں کے لیے دکھ کی گھڑی ہے۔
This is utmost shame of a press conference. Other than relying on journalistic ethics and obligations, lodging such applications is the hour of sorrow for the country’s “largest press club” specifically, and others around generally. #MarchAgainstBalochGenocide https://t.co/9uFqIE1m0I
— Ali Jan Maqsood (@Alijanmaqsood12) January 22, 2024
لندن میں مقیم انسانی حقوق کے کارکن نور مریم کنور کا کہنا اسلام آباد پریس کلب ہمیشہ سے اسٹیبلشمنٹ کی ترجمانی کرتی رہی ہے انہوں نے بتایا کہ، 2014 میں جب 70 سالہ ماما قدیر کی قیادت میں بلوچ خواتین اور بچوں کا لانگ مارچ اسلام آباد پریس کلب پہنچا تو مجھے یاد ہے کہ پریس کلب انتظامیہ نے انہیں اندر نہیں جانے دیا اور صحافیوں نے ان پر مضحکہ خیز سوالات کی بوچھاڑ کی۔
Islamabad press club has a history of becoming establishment’s mouthpieces. In 2014,when long march of Baloch women and children led by 70 yrs old Mama Qadeer reached Isb press club, I remember they didn’t even let them in and journalists bombarded them with ridiculous questions https://t.co/YwxQ9d3wni
— Noor e Maryam Kanwer (@nooremaryamk) January 22, 2024
صحافی حامد میر نے لکھا کہ ایک روز قبل نیشنل پریس کلب میں آزادئ اظہار کے دفاع کے لئے میڈیا کی تنظیموں کا ایک اتحاد بنایا گیا اور آج بلوچ خواتین اور بچوں کے خلاف یہ درخواست دلا دی گئی اس درخواست نے صحافیوں کے اتحاد میں دراڑ ڈال دی ہے یہ درخواست پریس کلب کے شایان شان نہیں۔
ایک روز قبل نیشنل پریس کلب میں آزادئ اظہار کے دفاع کے لئے میڈیا کی تنظیموں کا ایک اتحاد بنایا گیا اور آج بلوچ خواتین اور بچوں کے خلاف یہ درخواست دلا دی گئی اس درخواست نے صحافیوں کے اتحاد میں دراڑ ڈال دی ہے یہ درخواست پریس کلب کے شایان شان نہیں https://t.co/n92FVgkw5J
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) January 22, 2024
اتنی تنقید کے بعد صحافی منیزے جہانگیر نے اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’مجھے یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ درخواست پریس کلب واپس لے رہا ہے جس کے اندر انہوں نے بلوچ مظاہرین کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی استدعا کی تھی ہے۔ یہ خوش آئند ہے کیوں کہ اگر لوگ پریس کلب کے باہر احتجاج کا جمہوری حق استعمال نہیں کریں گے تو کہاں کریں گے۔
مجھے یہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ درخواست پریس کلب واپس لے رہا ہے جس کے اندر انہوں نے بلوچ مظاہرین کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کی استدعا کی تھی ہے . یہ خوش آئند ہے کہ کیوں کہ اگر لوگ پریس کلب کے باہر احتجاج کا جمہوری حق استعمال نہیں کریں گے تو کہاں کریں گے. pic.twitter.com/tSsLUk5GrK
— Munizae Jahangir (@MunizaeJahangir) January 22, 2024








