خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ای او کی گاڑی پر تاجہ زئی نرسری کے قریب فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کر دیں۔








