بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیکسلامیں ن لیگ کو جھٹکا، ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ذیشان بٹ نے چودھری نثار کی حمایت کردی

راولپنڈی(ممتازنیوز) حلقہ پی پی 12 ٹیکسلا سےپارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض  مسلم لیگ(ن) کے رہنما ذیشان صدیق بٹ نے این اے 53 سے آزاد امیدوار چودھری نثارعلی خان کی حمایت کردی۔ یہ اعلان انہوں نے  چودھری نثارعلی خان سے ملاقات میں کیا۔ذیشان صدیق بٹ نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کا کردار آئینے کی طرح شفاف ہے جس پر کرپشن کا ایک دھبہ نہیں ان کے اجلے دامن اور عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کی تمام بڑی جماعتیں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لئے اپنے ساتھ ملانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں مگر چوہدری نثارعلی خان اپنے موقف پر ڈٹ جانے والے ثابت قدم سیاستدان ہیں۔انہوں نے کہاکہ چودھری نثارعلی خان کی ٹیکسلا میں ترقیاتی کام خصوصاًواہ کینٹ میں بڑا ہسپتال ان کے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہونے کا منہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹوں کی تقسیم خلاف میرٹ ہوئی،حقیقی ورکرزکونظرانداز کیاگیا۔اس موقع پر چودھری نثارعلی خان نے   ذیشان صدیق بٹ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس حمایت سے الیکشن میں ان کی کامیابی پر مہرثبت ہوگئی ہے ، وہ منتخب ہوکر حلقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کریں گے۔