اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدرعارف علوی نے مبینہ بیرونی سازش سے حکومت کی تبدیلی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کو خط لکھ دیا۔خط میں صدر ممکت نے کہاکہ مجوزہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں ۔صدرنے کہاکہ ملک کوسیاسی ومعاشی بحران سے بچانے کی صورت ہے ، ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے،صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ واقعات کے تناطرمیں عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیداہورہی ہے ۔افسوس ہے کہ تبصرے سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کئے جارہے ہیں ،غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں ،مواقع ضائع ہو رہے ہیں،کنفیوژن پھیل رہی ہے معیشت بھی بحران میں ہے ،تما م اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے کوششیں کریں۔صدر مملکت کے مطابق ماضی میں بھی سپریم کورٹ نے قومی سلامتی ،سالمیت اور خودمختاری کے معاملات پرجوڈیشل کمیشن بنائے ،رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بیرونی سازش، صدرمملکت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا








