لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول جماعت بن گئی۔
انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی او پی آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ۔
سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ (ن) 45 فیصد کے ساتھ ووٹرکی سب سے پسندیدہ جماعت بن گئی۔
پی ٹی آئی 35 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہی جبکہ پی پی پی 8 فیصد کی پسند ہے۔
سروے کے مطابق ن لیگ صوبے میں کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔
ن لیگ کی مقبولیت 32 فیصد سے 45 فیصد ہوگئی جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک فیصد اضافہ کرپائی اور پی پی پی کی مقبولیت 5 فیصد سے 8 فیصد پر آگئی۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔








