facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تربت میں بلوچ کلچر ڈے پر شاندار تقریبات کا انعقاد، دن کو ثقافتی میلہ اور رات محفل موسیقی ۔۔۔نوجوانوں نے روایتی رقص سے محفل کو چار چاند لگا دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تربت میں بلوچ کلچر ڈے پر شاندار تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔2 مارچ سے پورا دن رنگارنگ تقریبات کا انعقادکیا گیا۔دن کو ثقافتی میلہ اور رات کو موسیقی کا شاندار پروگرام کیچ میں اس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر بلوچ کلچر ڈے نہیں منایا گیا۔کیچ سٹیڈیم میں رنگا رنگ ثقافتی میلہ سجایاگیا۔

میلے کا افتتاح آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل انور کمال چوہدری نے کیا۔علاقے کے ہنر مندوں کے فن پارے خصوصی توجہ کا مرکز بنے ۔تقریب میں بچوں، نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔رات کو کیچ سٹیڈیم میں شاندار محفل موسیقی بلوچستان کی پہچان، پاکستان کے مشہور فنکار ایوب کھوسہ پروگرام کے میزبان تھے ۔

صوبے کے مشہور و معروف بلوچ گلوکاروں نے سماں باندھ دیافنکاروں میں عروج فاطمہ، کہکشاں بلوچ، محمد بلوچ، عارف، شاہجہان، لیاقت عابد اور کیف خلیل نے زبردست پرفارمینس کئے۔ پورے علاقے سے لوگ موسیقی سے لطف اٹھانے پہنچے ۔نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا،نوجوانوں نے روایتی رقص سے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔ اور گلوکاروں کی حوصلہ افزائی رات گئے تک لوگ موسیقی سے محظوظ ہوتے رہے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہوا۔