بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناروے ، ڈرامن میں خوفناک آگ بےقابو، لکڑی سے بنے 100گھر جل کر خاکستر

ناروے کے شہر ڈرامن میں خوفناک آگ بےقابو ہوگئی اور لکڑی سے بنے ایک ساتھ جڑے ہوئے 100 سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہو چکے ہیں۔ امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

جبکہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، جس کے باعث متعدد عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔

فائر فائٹرز اپنےتمام تر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر وں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:لاڑکانہ ، 15 سال کی خونی قبائلی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا، 28 افراد نے ہتھیار ڈال دیے

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں، فائر بریگیڈ کا عملہ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پا سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جدید نارویجیئن دور کی سب سے بڑی آگ ہے۔حکام کے مطابق تیز ہواؤں، گرم موسم اور آگ سے بچاؤ کی کمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔