اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ کچھ دنوں میں واضح ہوجائے گا کہ کون سی جماعت اکثریت لینے جارہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سیاسی گہما گہمی سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق ابہام دورہوتاجارہاہے، کچھ دنوں میں واضح ہوجائے گا کہ کون سی جماعت اکثریت لینے جارہی ہے،صورت حال کو ن لیگ کے حق میں جاتے دیکھ رہاہوں،پی ٹی آئی کے حق میں اگر کوئی سیلاب تھا بھی تواب اترتا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادامیدوار اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے وہ اس طرف جائیں گے جو انہیں مستقبل میں ٹکٹ دے۔
کچھ دنوں میں واضح ہوجائے گا کون سی جماعت اکثریت لینے جارہی ہے،خواجہ آصف








