اسلام آباد (نیوزڈیسک) اکبر ایس بابر کی قیادت میں چلنے والا ٹولہ پی ٹی آئی پر قبضے کوشش کریگا، اس حوالے سے اجلاس میں قرار داد پیش کی جائےگی اور آئندہ کےلیے لائحہ عمل بنایاجائےگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی کی موجودہ قیادت ا ب مجازاً غیر فعال ہوگئی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کوغیر موثر قرار دے دیا تھا اور پھر سپریم کورٹ نےبھی اس فیصلے اور انتخابی نشان کے چھینے جانے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔
تاہم پارٹی ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکتان میں درج ہے۔ انتخابات کے بعد 90کے قریب عہدیدارن کا اعلان کیا تیا تھا جن کا قانونی اسٹیٹس ابھی تک معلق ہے کیونکہ انتخابات کوغیر موثر قرار دے دیا گیا ۔
اس دوران اکبر ایس بابر جس کا اسٹیٹس بانی رکن ہے اور یہ سپریم کورٹ نے بھی سماعت کے دوران تسلیم کیا ہے اس نے دی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے ایک اجلاس آج ہوا۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے زیادہ تفصیلات تو شیئر نہیں کیں سوائے اس کے کہ وہ میڈیا کو اجلاس کے بعد 2 بجے بریف کرینگا۔
پی ٹی آئی کے بانی ارکان اور سینئر قیادت جنہیں عمران خان نے سائڈ لائن کردیا تھا ان میں وائس ایڈمرل (ر) جاوید اقبال ، سابق سینئر وائس چیئر مین سعید اللہ خان نیازی اور پنجاب چیپٹر کے صدر بانی صدر شامل ہوں گے۔ بابر بلوچستان کے چیپٹر سے پارٹی کا بانی صدر تھا بعد میں وہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری برائے اطلاعات بھی رہا۔
ایک اندر کے ذریعے کے مطابق زیادہ تر پارٹی ووکرز جوصبح کے اجلاس میں شرکت ان کا تعلق کے پی سے ہونے کا امکان ہے۔ اس اجلاس میں ایک قرارداد پاس ہوسکتی ہے کہ پارٹی انتخابات میں نئے انتخابات کرائے جائیں اور اسوقت تک کےلیے عبوری قیادت منتخب کی جائے۔ اگرچہ گوہر خان پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں لیکن جن انتخابات نے انہیں یہ پوزیشن دلائی تھی انہیں ہی کالعدم کردیا گیا ہے۔
یہی اسٹیٹس 90میں دیگر عہدیدارن کا ہے جوانتخابات میں منتخب ہوئے۔ پی ٹی ائی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان ہیں لیکن الیکشن کمیشن انہیں تسلیم نہیں کرتا اور اس کے مطابق اسد عمر ابھی تک اس عہدے پر برقرار ہیں ۔ اسد عمر نے سیاسی چھوڑ دی ہے۔
بابر کے دماغ میں سیکریٹری جنرل کے حوالے سے کیاچل رہا ہےیہ ابھی واضح نہیں ہے جبکہ اس نے دیگر عہدیداروں کے حوالے سے تصدیق کردی ہے جو کہ انتخابات کالعدم ہونے کے بعد ختم ہوگئی ہیں۔ بابر ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ اسے انتخاب میں ھصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی پر قبضے کا منصوبہ








