بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سے رو روکر ملاقات کی فرمائش کرنے والا بچہ بالآخر ان تک پہنچ گیا 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان سے رو روکر ملاقات کی فرمائش کرنے والا بچہ بالآخر عمران خان تک پہنچ گیا۔ لکی مروت سے تعلق رکھنے والا محمد ابوبکر ایبٹ آباد کے جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے آیا تھا، بچہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر جلسہ گاہ میں سسک سسک روتا رہا تھا اس کے رونے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی،عمران خان نے ویڈیو دیکھ کر پارٹی رہنماؤں کے ذریعے ابوبکر کو ملاقات کے لئے اپنے گھر بنی گالہ بلالیا۔ ابوبکر عمران خان سے مل کر جذباتی ہوگیا اور ایک بار پھر رو پڑا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بچے کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا ہ رونے کی کیا بات ہے؟ عمران خان نے گلے لگایا کہا کہ تمہیں ابھی بڑے کام کرنے ہیں۔ننھا ابوبکر عمران خان کے لئے انگوٹھی کا تحفہ بھی لایا۔ عمران خان نے ننھے فین کی انگوٹھی پہن لی اور تصاویر بھی بنوائیں۔ عمران خان نے بچے کی فرمائش پر قمیض پر آٹو گراف بھی دیا۔