بدین : تلہار کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ بدین میں تلہار شاہراہ پر بقادار اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر ہوگئی، جس کے باعث کار الٹ گئی اور موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمان ملاح، واحد ملاح، معشوق جونیجو اور شھزاد شیدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو پہلے تلہار اسپتال اور بعد میں بدین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چاروں لاشوں کو بھی بدین ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔








