لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے۔
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز عامر جمال، صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو این او سی جاری کر دیا گیا۔
اوپنر احمد شہزاد نے بھی بی پی ایل کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک بارہشال کا حصہ تھے، وہ 2 روز پہلے بنگلہ دیش سے دبئی چلے گئے تھے۔








