بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی زیر صدارت اہم اجلاس،سیاسی صورتحال ،آئندہ کے لائحہ عمل پرغور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کی اجلاس کے بعد اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے کشمیر کو نظرانداز کر کے بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات آگے بڑھانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کا کشمیر کے معاملے پر اصولی موقف ہے،جب تک بھارت کشمیر پر کیے گئے غیر قانونی اقدامات واپس نہیں لیتا ان سے کوئی روابط قائم نہیں کئے جا سکتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے بھارت کے ساتھ روابط بڑھانے کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے،سوشل میڈیا پر رپورٹ ہوا اسرائیل کا ایک ساتھ وفد پہنچا جس میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا،اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات پاکستانیوں کو منظور نہیں،کہا گیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے،یہ پاکستانی عوام کے پیسوں کے کیسز ہیں کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ واپس لے،مقدمات واپس لینے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اداروں کو تحفظ فراہم کریں،فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی قبر کی مٹی نہیں سوکھی اور مقدمات واپس ہونا شروع ہوگئے،مریم شریف کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنا قابل مذمت عمل ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی اور ایک مجرمہ کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔فواد چودھری نے کہا کہ آج عمران خان اٹک جلسے میں ایک اہم پیغام دیں گے،حقیقی آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ اسلام آباد آنے کو تیار ہے،یہ ایک ایسا احتجاج ہوگا جس کی مثال ایشیاء میں نہیں ملے گی۔