اسلام آباد: ملک میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 4 لاکھ 49 ہزار 287 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے قومی اسمبلی کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لاکھ 6 ہزار 533 درخواستیں اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کی 2 لالھ 42 ہزار 754 درخواستیں موصول ہوئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 73 ہزار 586 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 74 ہزار 274پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24 ہزار 420 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 26 ہزار 649 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
اسی طرح خیبر پختوانخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72 ہزار 769 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 81 ہزار 281 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35 ہزار 758 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 60 ہزار 550 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔








