بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول عمران ٹو بن گیا ،طلال چوہدری کاچیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد (ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ بلاول عمران ٹو بن گیا ہے ۔بلاول بھٹوزرداری کے بیان پر ردعمل کااظہارکرتےہوئے انہوں کہاکہبدتہذیبی، بدتمیزی ، زبان درازی اور گالی گلوچ کی عمران خان کی ساری وراثت بلاول نے اپنالی ہے ،انہوں نے کہاکہ ثابت ہوا کہ بلاول کے پاس صرف گالیوں کا پلان ہے ،بلاول پی پی پی کے نہیں پی ٹی آئی کے سربراہ بن گئے ہیں ،سندھ میں کچھ کیا ہوتا تو آج گالیاں نہ دیتے ،پنجاب کے لوگوں کی نو لفٹ پر بلاول گالیوں پر اتر آیا ہے۔