بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) نے منشور تیار کرلیا، کل اعلان ہوگا 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور تیار کر لیا، کل اعلان ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور تیار ہوگیا ہے، منشور (کل) بروز ہفتہ مورخہ 27 جنوری کو پارٹی قائد نوازشریف، صدر شہبازشریف اور چیف آرگنازئر مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طورپر جاری کریں گے، منشور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی صاحب ، پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال صاحب اور دیگر مرکزی راہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارٹی قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے، 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد حکومت ملنے کی صورت میں عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کے اپنے ایجنڈے کو پیش کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یکم نومبر 2023ء کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی نے کام شروع کیا تھا۔