بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کے دورہ واشنگٹن سے قبل پاک امریکہ سکیورٹی سطح کے مذاکرات مکمل

واشنگٹن (ممتاز رپورٹ) پاکستان اور امریکہ نے رواں ماہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ واشنگٹن سے قبل اپنے سکیورٹی سطح کے مذاکرات مکمل کر لئے ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے رواں ہفتے واشنگٹن میں تین دن گزارے جس دوران انہوں نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوین اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز سمیت اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کیں اگرچہ ان ملاتوں کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں تاہم ممکنہ طور پر دوطرفہ سکیوٹی خدشات اور افغانستان کی صورتحال بات چیت کا محور رہی کیونکہ امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان افغانستان میں استحکام لانے میں مدد دے سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی سطح کے مذاکرات کا گزشتہ دور جولائی 2021میں ہوا جب قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے وائٹ ہائوس میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی ۔ واضح رہے بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر رواں ماہ کے آخر میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔ حال ہی میں انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی ۔ یہ پیش رفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ پر ان کی حکومت گرانے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے ۔