پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ایک بار پھر ورچوئل جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس کے نامزد امیدواروں کا ورچوئل کنونشن کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ورچوئل کنونشن میں عوام امیدواروں سے سوالات کرسکیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کا ورچوئل کنونشن! #PTICandidatesConvention
تاریخ میں پہلی بار اب آپ کر سکیں گے اپنے امیدواروں سے سوالات، سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے گے سوالات کو براہ راست نشریات میں شامل کرکے امیدواروں سے پوچھا جائے گا۔
"براہِ راست نشریات کا… pic.twitter.com/BM4s953SJc
— PTI (@PTIofficial) January 27, 2024
بیان میں کہا گیا کہ ’سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کو براہ راست نشریات میں شامل کرکے امیدواروں سے پوچھا جائے گا‘۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ’براہِ راست نشریات کا وقت ہفتہ رات 8 بجے‘ ہے۔








